مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم ہونے تک بھارت سے میچ ممکن نہیں، فردوش عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt to ensure cash relief to poor families: Dr Firdous Ashiq
Firdous Ashiq Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم ہونے تک بھارت سے کرکٹ مقابلے ممکن نہیں ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو ختم کرنے کے لیےبھارت نے تمام فورمز پر پروپیگنڈا کیااورہمارے راستے میں کئی رکاوٹیں کھڑی کیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک نے پاکستان میں کرکٹ کے قتل عام کے لیے غلط بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا لیکن آج بھارتی بیانیے کی نفی ہوگئی ہے،وہ خود بھی کرکٹر ہیں اور اگر سیاست دان نہ ہوتیں تو ویمن ٹیم کی ہیڈ کوچ ہوتیں۔

ان کاکہناتھا کہ جب تک بھارت، کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق نہیں دیتا اس سے کسی طرح کے مقابلے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوں گے،بھارت فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹائے، وہاں لوگوں کو انسانوں کی طرح زندہ رہنے کا حق دے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تنازع کشمیر حل ہو جائے تو کون نہیں چاہے گا کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے مقابلے ہوں،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں حق خودارادیت دے، اگر کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہوگی تو ایسے میں کیسے مقابلے ہوسکتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہو، ایسا مکینزم بنائیں گے جس سے عام شہری کے معمولات متاثر نہ ہوں، کرکٹ بھی چلتی رہے اور عام لوگوں کے معمولات بھی متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریاں ،پاکستان کو109 رنز کی برتری

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،پاکستان پر امن ملک ہے اور ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کو بھی ملک میں بحال کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عوام نے جوش وخروش سے حصہ لیا ہے، وزیراعظم نے اسپورٹس میں بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے، ہم پاکستان کے ہر کونے میں کرکٹ کے میدان آباد کرنا چاہتے ہیں۔

Related Posts