پنڈی ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریاں ،پاکستان کو109 رنز کی برتری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs bang
pak vs bang

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بیٹسمینوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اننگز کے آغاز میں اوپنر عابد علی کھاتہ کھولے بغیر ایوجاید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جس کے بعد شان مسعود کا ساتھ دینے کے لیے کپتان اظہر علی آئےاور دونوں کے درمیان 91 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن اظہر علی کھانے سے وقفے سے کچھ دیرپہلے 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد آئے اور شان مسعود کے ساتھ اچھی شراکت قائم کی اور دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاںبنائیںجس کے بعد اوپنر شان مسعود 160 گیندوں پر 100 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد بابر اعظم اور اسد شفیق نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اوردوسرے روز کے اختتام تک پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے اسکو ر کو 342 رنز تک پہنچادیا، دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بابر اعظم 143 اور اسدشفیق 60 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 233رنز بنا کر آؤٹ

خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی باؤلر کی بہترین کارکردگی کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جب کہ محمد عباس اور حارث سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Related Posts