حلیم عادل شیخ جس پارٹی میں جاتے ہیں اسے تباہ کرکے چھوڑتے ہیں، ناصر حسین شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nasir Hussain Shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی امیدوار کو اپنے حلقے پی ایس 99 جتنے ووٹ بھی نہ دلا سکے،حلیم عادل شیخ جس پارٹی میں جاتے ہیں اسے تباہ کرکے چھوڑتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی پولنگ کے روز ملیر میں حرکتوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ضلع میں صفایا ہوگیا ۔ حلیم عادل شیخ نے پی ایس88 کا ٹکٹ مقامی امیدوار کے بجائے میرپوخاص سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کو جاری کروایا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملیر کے جمہوریٹ پسند اور باشعور عوام نے حلیم عادل شیخ کو ان کی اوقات یاد دلا دی، پی ٹی آئی امیدوار کو حلیم عادل شیخ اپنے حلقے پی ایس 99 جتنے ووٹ بھی نہ دلا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ملیر کے عہدیداران نے پریس کانفرنس میں کل کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کے دن ڈرامہ کیا ،انہوں نے حلیم عادل شیخ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:عدالت کا حلیم عادل شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر نے والوں سے ان کے اپنے مقامی عہدیداران مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں،یہی صورتحال سینٹ کے انتخابات میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے سندھ سے پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم پر ان کے لوگوں نے الزامات لگائے ہیں، حلیم عادل شیخ جس پارٹی میں شامل ہوئے،اسے تباہ و بردباد کر کے چھوڑ جاتے ہیں ۔

Related Posts