قومی احتساب بیورو کا خواجہ سعد رفیق کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی احتساب بیورو کا خواجہ سعد رفیق کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ
قومی احتساب بیورو کا خواجہ سعد رفیق کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریلوے کی زمینوں کی خریدوفروخت میں گھپلوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے سفارش کی ہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے کی زمین لیز پر دینے کی انکوائری بند کی جائے۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر الزام ہے کہ انہوں نے ریلوے کی زمین سستے داموں فروخت کردی اور شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی کی زمین 33 سال کیلئے لیز پر دے دی۔

الزام کے تحت خواجہ سعد رفیق نے زمین لیز پر دے کر کچھ من پسند ٹھیکیداروں کو ناجائز فائدہ پہنچایا جس کیلئے ریڈمکو کا استعمال کیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق جس کمپنی نے سب سے زیادہ بولی لگائی، زمین اسی کو لیز کی گئی۔

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے خلاف یہ الزام کہ انہوں نے زمین لیز پر دیتے ہوئے من پسند ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچایا، تحقیقات کے بعد درست ثابت نہیں ہوسکا۔ اِس لیے سفارش کی گئی ہے کہ معاملے پر مزید تحقیقات بند کی جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔خواجہ سعد رفیق

Related Posts