حکومت ایف اے ٹی ایف پر اسمبلی اور عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔خواجہ سعد رفیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے ہرغلیظ کام خود کیا لیکن گند دوسروں پر اُچھالا، سعد رفیق
عمران خان نے ہرغلیظ کام خود کیا لیکن گند دوسروں پر اُچھالا، سعد رفیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیرِ ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر اسمبلی اور عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی پر حکومت اسمبلی اور عوام کو مسلسل گمراہ کر رہی ہے جبکہ اب تک تمام ایف اے ٹی ایف قوانین ضروری ترامیم کے بعد اپوزیشن کی مدد سے ہی منظور ہوئے۔

پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت 6 ماہ کے جسمانی ریمانڈ اور جیل کی بجائے کسی بھی جگہ قید کرنے اور دوہری سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کروا کر ظالمانہ قوانین بنانا چاہتی ہے۔ عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قتل اور دہشت گردی کے الزام پر عدالت کو ضمانت دینے کا حق حال ہے مگر نیب کے کالے قانون میں نہیں۔ حکومت  ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو مزید طاقت دلوانا چاہتی ہے۔

سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ نیب کو مزید اختیارات دے کر عوام بالخصوص مخالفین کے بازو مروڑنا چاہتے ہیں، کوئی آپ سے رعایت نہیں مانگتا مگر کالے قوانین بنانے کی حمایت نہیں کرسکتے۔ ہم حکومت کا جھوٹ اور فاشزم نامنظور کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ناقص حکمت عملی کے باعث کراچی ڈوب گیا۔ مصطفی کمال

Related Posts