نیب نے نواز شریف اور سلمان شہباز کو وطن واپس لانے کیلئے کمر کس لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB decides to bring back Nawaz Sharif, Salman Shehbaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سلمان شہباز کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے، برطانوی حکومت سے نوازشریف اور سلمان شہباز کو واپس بھجوانے کیلئے رابطہ کیا جائیگا۔

نیب ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا پر عملدرآمد کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے دفتر خارجہ کے توسط سے برطانیہ سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی نوازشریف کی مفروری سے متعلق آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،نیب حکام کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت ختم ہوچکی ہے اور اب وہ مفرور ہیں۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کی جعلی رپورٹس بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنا دینا چاہئے۔فواد چوہدری

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی قانونی ٹیم کو نوازشریف کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ حکومت نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے۔

Related Posts