نواز شریف کی جعلی رپورٹس بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنا دینا چاہئے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی جعلی رپورٹس بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنا دینا چاہئے۔فواد چوہدری
نواز شریف کی جعلی رپورٹس بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنا دینا چاہئے۔فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنا دینا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔

پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی لندن روانگی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بیانیے اور احتساب کے عمل کو شدید دھچکا پہنچایا، رپورٹس کی تیاری میں جن کا کردار ہے، انہیں نشانِ عبرت بنانا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا  کہ برطانوی حکومت سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور بانئ متحدہ الطاف حسین کو حکومتِ پاکستان کے حوالے کرے۔

 ٹوئٹر پر  گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نواز شریف اور الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کردے کیونکہ دونوں  ملزمان پاکستان کو مطلوب ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نواز شریف اور بانئ متحدہ کو ہمارے حوالے کرے۔فواد چوہدری

Related Posts