مرتضیٰ وہاب کی شہریوں سے پولیس اور رینجرز کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murtaza Wahab appeals public to cooperate with police and Rangers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کے جوانوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کی اپیل کردی ۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کئے ان فیصلوں پر عملدرآمد ہمارے طبی عملے ، ڈاکٹرز اور قانون نافز کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ہمارے پولیس رینجرز اور ٹریفک پولیس کے جوان اور افسران دن رات سڑکوں پر ہمارے لئے موجود ہیں لیکن افسوس کہ بعض شہریوں نے پولیس کے جوانوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اپنایا جس پر ہمیں بہت افسوس ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ شہری جانتے ہیں کہ پولیس اور رینجرز کے جوانوں کا مقصد ہمیں کورونا وباء سے محفوظ رکھنا ہے جس کے لئے یہ اپنی فیملیز کو چھوڑ کر دن رات سڑکوں، چوک چوراہوں پر موجود ہیں ۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں پینتالیس پولیس کے جوان اور افسران کورونا وباء کا شکار ہوچکے ہیں، چار رینجرز کے جوانوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے یہ تمام جوان اپنی فیملیز سے دور ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے پرزور اپیل کی کہ خدارا پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔

مزید پڑھیں: ڈبل سواری پر پابندی، صحافیوں کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

آئیے کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے سب ملکر جدوجہد کریں اور اپنے گھروں پر رہیں۔اللہ تعالی اس وباء سے ہمیں محفوظ رکھے۔ آمین۔

Related Posts