ڈبل سواری پر پابندی، صحافیوں کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Journalist exemption from ban on pillion ridding: CM Sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :  نیوزایکشن کمیٹی پاکستان کی کوشش رنگ لانے لگی، ڈبل سواری مشکلات وزیر اعلی سندھ نے نوٹس لے لیا، صحافیوں کے ساتھ خصوصی تعاون کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیوزایکشن کمیٹی پاکستان کی کوششوں کا نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ خصوصی تعاون کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ کسی قسم کی بدتمیزی ناکی جائے اورموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر چالان نہ کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ ٹھوس وجہ بتانے پر خواتین کو موٹرسائیکل پر سفر کی اجازت دی جائے، وزیر اعلی سندھ نے ٹریفک پولیس کو حکم دیا ہے کہ بغیر ٹھوس وجہ اور غیر ضروری طور پر موٹرسائیکل پر لوگوں کو نکلنے پر تنبیہ کی جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اگر کوئی مریض ہے یا بیمار ہے اوراسپتال جانا چاہے تو چیک کرکے جانے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ صحافیوں پر ڈبل سواری کی پابندی کیخلاف نیوز ایکشن کمیٹی پاکستان کے کنوئنرعمیر علی انجم نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈبل سواری پر پابندی سے صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: صحافیوں پرڈبل سواری کی پابندی پر حکومت سے 30 اپریل تک جواب طلب

عمیر علی انجم کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ  نے 30 اپریل تک سندھ حکومت سے جواب طلب کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کی مشکلات کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی میں نرمی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Related Posts