سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کا تحریکِ انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کا تحریکِ انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ
سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کا تحریکِ انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے سینیٹ انتخابات میں اپنی اتحادی سیاسی جماعت تحریکِ انصاف کا ساتھ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم (پاکستان) کے طویل رابطہ کمیٹی اجلاس میں متحدہ رہنماؤں نے اہم فیصلے کیے۔ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے فیصلہ کیا کہ سینیٹ انتخابات میں تحریکِ انصاف کا ساتھ دیا جائے گا۔

دوسری جانب رابطہ کمیٹی اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجویز پر بھی مشاورت ہوئی۔ مستقبل میں سندھ کی سطح پر پیپلز پارٹی سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت مانگی تھی۔

پیپلز پارٹی نے متحدہ رہنماؤں کو پیشکش کی تھی کہ اگر آپ ہمارے ساتھ آئے تو آپ کو سینیٹ کی 2 نشستیں مل جائیں گی۔ ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا کہنا تھا کہ ہم آج تک تو پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم کل کے متعلق کچھ علم نہیں ہے۔

 ایم کیو ایم رہنما نے پی ٹی آئی ظہرانے میں شرکت نہ کرنے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ظہرانے کا دعوت نامہ تاخیر سے ملا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ رہنما پی ٹی آئی سے مسلسل ناراض ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے اب تک کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: آج تک تو پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، کل کا پتہ نہیں۔متحدہ قومی موومنٹ

Related Posts