رکنِ صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رکنِ صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
رکنِ صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبہ سندھ کی رکنِ صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو نے سندھ حکومت کی کاکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کا تقریباً 115 ارب کا صحت بجٹ کہاں جا رہا ہے؟

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ 115 ارب کے بجٹ میں عوام کو کیا مل رہا ہے، یہ بات عوام کے سامنے ہے۔

پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ سندھ کے علاقے بتھورو کے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ سے تعفن اٹھ رہا ہے جبکہ ٹھٹھہ میں واقع میرپور بتھورو ہسپتال کا عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود نہیں۔

رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ عملہ نہ جانے کہاں ہے جبکہ  ہسپتال میں طبی مشینری ناپید ہے۔ جتنے ارب کا بجٹ ہے، اس کا 50 فیصد بھی لگ جائے تو سندھ کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔

دُعا بھٹو نے سندھ حکومت کے محکمۂ سندھ پر کڑی تنقید جاری رکھتے ہوئے  کہا کہ کاش ان حکمرانوں کو بھی اسی ہسپتال میں علاج کروانا لازم ہوتا۔ 

سندھ حکومت کی کارکردگی کو نشانہ بناتے ہوئے رکنِ صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ یہ ہسپتال نہیں، گندگی ، تعفن اور غلاظت کا ڈھیر ہے جہاں صحت مند بھی آجائیں تو بیماری ساتھ لے کر جائیں گے۔

تنقید کرتے ہوئے دُعا بھٹو نے مزید کہا کہ مسلسل ایک دہائی سے سندھ حکومت زرداری خاندان کے پاس ہے لیکن سوائے بیماری، بدعنوانی اور سرِ عام قتل کے، عوام کو کچھ نہ ملا۔ 

سوالات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دُعا بھٹو نے سوال کیا کہ اِس بیڈ پر مریض کا علاج ہوگا؟ اِس ایمرجنسی روم میں ہنگامی سہولیات دی جائیں گی؟ آپ سوچیں مریض کو خدا کا کرشمہ ہی موت سے بچا رہا ہے۔

ایم پی اے دُعا بھٹو نے کہا کہ سائیں سرکار عوام کو بنیادی سہولیات کب دے گی؟ بھٹو اور زرداریوں نے 4 دہائیوں سے سندھ کے عوام کو یہ غلاظت دی ہے۔ 

https://twitter.com/DuaBhuttoPTI/status/1229684415942610944

انہوں نے کہا کہ سندھ کا صحت بجٹ دیکھئے اور یہ بھی کہ ہسپتال کے عملے میں ایک ڈاکٹر، دو اسٹاف ممبرز اور سہولیات میں 3 چادریں، چند گندے بیڈ اور سڑتے ہوئے کچھ آلات ہیں۔11 سال سے سندھ حکومت کی یہ کارکردگی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 5 جنوری کو نکالی جانے والی کاروان دفاع و یکجہتی ریلی کیلئے  پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے کھوکھرا پار کا دورہ کیا ۔

مزید پڑھیں: ملک کے دفاع کی خاطر ہم سب ایک ہیں،دعا بھٹو

Related Posts