مودی کو پیغام دینا ہے ،ملک کے دفاع کی خاطر ہم سب ایک ہیں،دعا بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Preparations in full swing for PTI rally of Jan 5
Preparations in full swing for PTI rally of Jan 5

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :5 جنوری کو نکالی جانے والی کاروان دفاع و یکجہتی ریلی کی تیاریاں جاری ، پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی ہدایات پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے کھوکھرا پار کا دورہ کیا ۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو دیگر پی ٹی آئی خواتین کے ہمراہ زیرو پوائنٹ پر پہنچی تھی اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کر کے 5 جنوری کو ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی اور5 جنوری کو ریلی کی صورت میں پہنچے والے کاروان کے لئے گرائونڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سیاسی پروگرام نہیں ،ملک کے دفاع کے خاطر ہم سب ایک ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی خواتین کاحلوہ ،بریانی کی دیگ اور ڈیزل کے ڈبے رکھ کر احتجاج

ہم نے ملک کے دفاع کے خاطر سارے اختلافات کو بھلانا ہوگا۔ ہمیں 5 جنوری کو دہشتگرد مودی کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کتنے سکوں سے رہتی ہے۔

بڑی تعداد میں اقلیتی برادری اس ریلی میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا مودی ہٹلر بن کر سامنے آیا ہے 5 جنوری کو ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس ریلی میں شرکت کریں اور امن یکجہتی کا پیغام دیں۔

Related Posts