سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش
سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوگئی ہیں۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نامی 2 رکنی بینچ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں اپیل کی سماعت بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ کر رہا ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج مری سے اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے روانہ ہوئیں جہاں پہنچنے کے بعد ن لیگ کے سینکڑوں کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ مریم نواز پر پھولوں کی برسات بھی کی گئی۔ اِس موقعے پر پرویز رشید اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت متعدد ن لیگی رہنما موجود تھے۔

سماعت سے قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے خلاف ایکشن لینے کیلئے حزبِ اختلاف کی سیاسی پارٹیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اے پی سی (آل پارٹیز کانفرنس) میں یہ یہ علم ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہے یا نہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صحت پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنے ملک سے دور رہنا نہیں چاہتا لیکن نواز شریف کا علاج کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے والد اپنا علاج مکمل کروا کر اپنے وطن واپس لوٹیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد کو 9 ستمبر کو اپنے دفاع کیلئے پیش ہونے کا حکم دیا۔

میاں نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ نواز شریف کی طرف سے وکیلِ صفائی کے طور پر خواجہ حارث عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف  9 ستمبر کو پیش ہوں۔اسلام آباد ہائی کورٹ 

Related Posts