بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا، کسی ممبر کا کوروناٹیسٹ نہیں کرایا جاسکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KMC budget to be announced today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا، بلدیہ عظمیٰ کے 309 کونسل ارکان میں سے اجلاس سے قبل کسی ممبر کا کوروناٹیسٹ نہیں کرایا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل کورونا ٹیسٹ نہ ہونے سے ممبرز میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، کونسل روم میں اتنی جگہ نہیں کہ ممبرز سماجی فاصلے سے بیٹھ سکیں، جس کے باعث کورونا کی موجودگی اور پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

میئرکراچی وسیم اخترنے اس ضمن میں بتایا کہ کے ایم سی کے پاس پیسے نہیں وہ ممبرز کے کورونا ٹیسٹ کراسکے، کے ایم سی مالی بحران کا شکار ہے، کے ایم سی ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات کی ادائیگی مشکل ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اوزیڈ ٹی کی مد میں فنڈز کو روک لیا گیا ہے، بجٹ بنانا مشکل ہے ٹیسٹ کہاں سے کرائیں؟ وفاقی اور صوبائی حکومت کو مسائل بتا کرتھک چکا ہوں کوئی ایکشن نہیں ہورہا۔

واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے گزشتہ دنوں بتایا کہ بلدیہ عظمی کراچی کا بجٹ برائے سال 2020-2021، 29 جون کو پیش کیا جائے گا اور کونسل سے اس کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔

مزید پڑھیں: میئرکراچی نے ملازمین کوپنشن کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم سے مدد مانگ لی

حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کو بجٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Related Posts