میئرکراچی نے ملازمین کوپنشن کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم سے مدد مانگ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ex Mayor Wasim Akhtar ruled over KMC after resignation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : مئیر کراچی وسیم اختر کا ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پنشنرزکو پنشن کی ادائیگی کے لئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ بیک وقت ایک مرتبہ پنشن کی ادائیگی کے لیے رقم فراہم کی جائے تاکہ محروم رہ جانے والے تمام پنشنرز لاک ڈاون کی صورتحال میں استفادہ کر سکیں۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے خط میں لکھا ہے کہ حکومت سندھ کو کئی مرتبہ تحریری درخواست کی گئی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ2015 – 16سے ریٹائرڈ ملازمین تا حال اپنے بقایا جات کی ادائیگی کے منتظر ہیں اس لیے اس ضمن میںساڑھے تین ارب روپے کا بیل آوٹ پیکج منظور کیا جائے۔

مزید پڑھیں:ہم اپنے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے، ہر گھر تک راشن پہنچائیں گے، میئر کراچی

مئیر کراچی وسیم اختر کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے بھی خط کے ذریعے پنشن کے لئے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، صوبائی محتسب سندھ، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کمیشن، سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھی خط کی کاپیاں ارسال کی گئ ہیں۔

میئرکراچی وسیم اختر کہنا تھا کہ5591پنشنرز کے لئے ساڑھے تین ارب فوری درکار ہیں، ریٹائرڈ ہونے والے ان ملازمین کا تعلق کےایم سی، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز، ڈسٹرکٹ کونسل کراچی، کے ڈی اے اور واٹر بورڈ سے ہے۔

Related Posts