تاجروں پرسی ایم فنڈ میں پیسے جمع کرانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI will hold meetings in Sindh After Corona: Khurram Sher Zaman
khurram-sher-zaman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پیپلز پارٹی کراچی کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے ،تاجروں کے ساتھ رویہ نامناسب ہے ،اشیا خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ حکومت کا آن لائن کاروبا ر ایک ڈھکوسلہ ہے اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اشیا خورد نوش کی قیمتیں اسمان پر پہنچ گئی ہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرنے والے وزرا مارکیٹوں میں کیوں نہیں جارہے ،ہمارا مشورہ ہے کہ اے پی سی بلائی جائے۔

انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ عوام کی خدمت کی بجائے ضد پر تلے ہوئے ہیں، ان قول وفعل میں تضاد ہے ۔

کراچی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ،ٹی وی پر بیٹھ کر وزرا باتیں کررہے ہیں مارکیٹوں میں کیوں نہیں جارہے ۔اشیا خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا کراچی کے ساتھ رویہ نا مناسب ہے ،تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے ،سی ایم کے فنڈ میں پیسے جمع کرانے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ،ناقص اشیا راشن کی صورت میں عوام میں تقسیم کی جارہی ہیں۔

خرم شیر زمان  کا کہنا تھا کہ حکومت کے رویہ سے تنگ عوام کوسڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے ،مسائل کے حل کے لئے کوئی لائحہ عمل تیا رکیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:میں نے 1995ء میں عمران خان کو سیاست میں آنے کی درخواست کی۔شاہ فرمان

خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو کاروبار کھولنے کے لئے مشورے بھی دئیے ۔پریس کانفرنس میں اراکین صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

Related Posts