میں نے 1995ء میں عمران خان کو سیاست میں آنے کی درخواست کی۔شاہ فرمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میں نے 1995ء میں عمران خان کو سیاست میں آنے کی درخواست کی۔شاہ فرمان
میں نے 1995ء میں عمران خان کو سیاست میں آنے کی درخواست کی۔شاہ فرمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:خیبر پختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ میں نے وزیرِ اعظم عمران خان کو مارچ 1995ء میں سیاست میں آنے کی درخواست کی جس سے انہوں نے انکار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پعمران ر اپنے پیغام میں گورنر کے پی کے شاہ فرمان نے کہا کہ  میں نے مارچ 1995ء میں عمران خان کو خط لکھا اور درخواست کی کہ اپنی کوئی سیاسی پارٹی تشکیل دیں۔

پیغام میں کے پی کے کے گورنر نے کہا کہ اکتوبر 1995ء میں عمران خان پشاور میں باچا خان بلڈ سروسز کے آغاز کے لیے آئے اور مجھے مایوس کرتے ہوئے سیاست میں آمد سے انکار کردیا۔

گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ بعد ازاں متعدد دیگر وجوہات کے باعث عمران خان نے اپریل 1996ء میں ہی اپنی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا جبکہ میں نے ان کو 3 وجوہات کے باعث لیڈر چنا۔

خیبر پختونخواہ کے گورنر نے کہا کہ عمران خان محبّ وطن ہیں، انہیں خریدا نہیں جاسکتا اور وہ کوئی کام شروع کرنے کے بعد اس سے پیچھے نہیں ہٹتے، جو انہوں نے ثابت کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے تمام مقاصد پورے کریں اور سماجی، اقتصادی اور قانونی انصاف کو یقینی بنائیں۔ 

Related Posts