پاکستان میں دہشت گردوں نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے، خواجہ سعد رفیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB decides to close inquiry into locomotive case against Khawaja Saad Rafique

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق وزیر ریلوے و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں نےپھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے، دہشت گردی کےخاتمے کیلئے قومی سطح پر ہم سب کا ایک ہی موقف ہے ۔

نیب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران سابق وزیر ریلوے و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ویسے تو ہم لڑتے رہتے ہیں،لیکن دہشت گردوں کیخلاف ہم سب ایک ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردوں نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر ہم سب کا ایک ہی موقف ہے، حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر صرف اور صرف گستاخانہ خاکوں پر بات کرے۔

مزید پڑھیں:عدالت نے فرانس سے تعلقات ختم کرنیکا معاملہ حکومت پر ڈال دیا

فرانس کے صدر کی گستاخانہ خاکوں کی حمایت اسٹیٹ ٹیررازم ہے،اسلامی برادری کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر اس معاملے پر متفق ہونا چاہیے، حکومت اوآئی سی کا اجلاس بلانے کیلئے تمام اسلامی ممالک کوایک پلیٹ فارم پرلائے۔

Related Posts