مونس الٰہی کیخلاف تحقیقات میں بھی “چپڑاسی” کی گونج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چوہدری مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایف آئی اے کی جانب سے محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جواب جمع کروا دیا۔ چوہدری مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکاؤنٹس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھائیوں میں پھوٹ، چوہدری برادرز الگ ہوگئے، نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

ایف آئی اے کے نواز بھٹی چپڑاسی سے متعلق سوالات پر مونس الہیٰ نے نواز چپڑاسی کو جاننے سے انکار کیا ہے جب کہ نواز بھٹی کے شئیرز سے متعلق بھی نفی میں جواب آیا ہے۔

مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ نواز بھٹی چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے متعلق بھی معلوم نہیں، میں محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا، مجھے بھائی راکیش الہی نے شئیرز تحفے میں دیے جس سے ایکس کیپٹل لیمیٹڈ کے ذریعے 16.2 فیصد شئیرز حاصل کیے۔

مونس الہٰی نے جواب داخل کیا ہے کہ کہا کہ 18.63 فیصد شئیرز انویسٹمنٹ کر کے ’’ایم ای کیپٹل لیمیٹڈ‘‘ کے ذریعے لیے، ‘آر وائے کے’ گروپ بنانے میں کوئی کردار نہیں البتہ عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے، ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں سب کچھ واضح ہے۔

واضح رہے کہ )( کے جوابات مانگے تھے۔

Related Posts