بھائیوں میں پھوٹ، چوہدری برادرز الگ ہوگئے، نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھائیوں میں پھوٹ، چوہدری برادرز الگ ہوگئے، نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
بھائیوں میں پھوٹ، چوہدری برادرز الگ ہوگئے، نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری وجاہت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے ان کے خاندان کو تقسیم کردیا جبکہ چوہدری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

آزاد کشمیر کے مالی سال 23-2022 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ ق کے باغی رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ کے والد ہیں۔

یاد رہے کہ چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہیٰ نے 8 جون کو ق لیگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، چوہدری حسین الہیٰ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفرختم کررہا ہوں، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے۔

Related Posts