جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان کی حاضری، کب کیا ہوا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم، وزیر داخلہ نے مجھے پلان کر کے قتل کرنے کی کوشش کی: عمران خان
وزیر اعظم، وزیر داخلہ نے مجھے پلان کر کے قتل کرنے کی کوشش کی: عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خان کیس کے سلسلے میں پیشی کے لیے کمپلیکس کے گیٹ تک پہنچے لیکن عدالت کی جانب سے حکم پر گیٹ پر سے ہی حاضری لگا کر واپس لوٹ آئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایس پی کو دستخط کروانے کی زمہ داری سونپی اور ان کے ساتھ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر خان کو بھجوایا ، سابق وزراء علی محمد خان، فرخ حبیب ،علی بٹر ایڈوکیٹ اور انتظار پنجوتہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے گھر داخل ہونیوالوں کے نام ہمارے پاس ہیں۔فواد چوہدری

تاہم جب یہ لوگ دستخط کروانے نکلے تو شدید شیلنگ اور پتھراؤ جاری تھا ،ایس پی صاحب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کیں کہ شیلنگ روک دی جائے تا کہ عمران خان کی گاڑی تک پہنچا جا سکے اور ان کے دستخط لیے جا سکیں۔

کچھ ہی دیر میں شیلنگ رکی تو تینوں حضرات عمران خان کی گاڑی تک پہنچ گئے جہاں عمران خان فرنٹ سیٹ جب کہ پچھلی سیٹ پر سابق وزراء علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی اور اعجاز چوہدری موجود تھے۔

 بیرسٹر گوہر آرڈر شیٹ کے ہمراہ عمران خان کے پاس تھے جنہوں نے بیرسٹر گوہر کو دیکھے ہی کہا کہ گوہر خان کیا حال ہے؟ بیرسٹر گوہر نے انہیں مختصراً عدالتی کارروائی کا بتایا اور آرڈر شیٹ پر ان کے دستخط لے لیے۔

اس موقع پر عمران خان نے اپنا پین نیلا پوائنٹر پین بطور تحفہ اپنے وکیل بیرسٹر گوہر خان کو دے دیا۔ یہ عمل مکمل ہوا اور یہ تینوں لوگ واپس عدالت کی جانب بڑھے تو ساتھ ہی شیلنگ کا سلسلہ پھر شروع کر دیا گیا اور اس دوران آنسو گیس کے دھویں کے بادل کمپلیکس کے اطراف پھیل گئے۔

اچانک شدید پتھراؤ بھی شروع ہو گیا، اسی دوران دوبارہ کمپلیکس میں داخلہ مشکل ہو گیا اور اس مشکل صورتحال میں ایس پی صاحب نے کہا کہ فائل کدھر ہے اور اسے محفوظ طریقے سے پہچانا ہے اور فائل اپنے پاس رکھ لی۔

جب یہ لوگ خاصی تگ و دو کے بعد عدالت کے اندر پہنچے تو فائل غائب تھی، اس دوران فائل کے استفسار پر ایس پی صاحب نے موقف بھی بدلے، جج صاحب نے عمران خان کے وکلاء کا موقف تسلیم کیا اور وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے آئندہ کی تاریخ دے دی۔

 

Related Posts