عمران خان کے گھر داخل ہونیوالوں کے نام اور تصویریں ہمارے پاس ہیں۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کل سے شروع ہوگی، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر داخل ہونے اور تشدد کرنے والوں کے نام اور تصویریں ہمارے پاس ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یو ٹیوب چینل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس پولیس والے کا نام کانسٹیبل منیر بھٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی پیشی، پی ٹی آئی کارکنان پر سنگین الزامات

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے عمران خان کے گھر کی دیواریں عبور کیں، اندر داخل ہوئے اور تشدد کیا، ایک ایک کا نام اور تصاویر ہمارے پاس ہیں۔ انصاف ہوگا ان شاء اللہ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ پولیس نے تحریکِ انصاف کے کارکنان پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔

 اسلام آباد پولیس گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں مبینہ پلان کے تحت عمران خان کی گرفتاری میں ناکام رہی۔ حراست میں لیے جانے سے قبل ہی پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔

پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تاہم پی ٹی آئی کارکنان چیئرمین کو گرفتاری سے بچانے کیلئے ڈٹ گئے۔ کارکنان نے بھی پتھراؤ کیا۔ احاطۂ عدالت میں شیلنگ کے باعث عدالتی کارروائی بھی متاثر ہوئی۔

Related Posts