تحریکِ عدم اعتماد بیرونی سازش، عمران خان کا لاہور میں کل احتجاج کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ عدم اعتماد بیرونی سازش، عمران خان کا لاہور میں کل احتجاج کا فیصلہ
تحریکِ عدم اعتماد بیرونی سازش، عمران خان کا لاہور میں کل احتجاج کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دیتے ہوئے لاہور میں کل احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لبرٹی گول چکر لاہور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر احتجاج کیا جائے گا۔ رات 8 بج کر 30 منٹ پر سابق وزیر اعظم عمران خان عوام الناس اور تحریکِ انصاف کے کارکنان سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر  کے بیان کی تائید کرتا ہوں، فواد چوہدری

تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا خطاب بڑی اسکرین پر لائیو دکھایا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے عوام کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکل کر لبرٹی گول چکر لاہور پر جمع ہو کر احتجاج کرنے کی کال دے دی۔ 

کیا تحریکِ عدم اعتماد بیرونی سازش تھی؟ 

تحریکِ انصاف تاحال اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تحریکِ عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دے رہی ہے۔ وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے متوازن پریس کانفرنس کی۔

گزشتہ روز ترجمان پاک فوج کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دھمکی آمیز خط ایک خفیہ دستاویز ہے جسے پبلک نہیں کیا جاسکتا۔ اس میں موجود سکیورٹی کوڈز سے پاکستان کا سسٹم کمپرومائز ہونے کا خدشہ ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے پی ٹی آئی کے مؤقف کو تقویت ملی۔ ہر جماعت ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس کی تشریح اپنے اپنے بیانیے کے مطابق کرے گی۔ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔ 

Related Posts