ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا میں اس کی تائید کرتا ہوں، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کا دیوالیہ کررہی ہیں، فواد چوہدری
حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کا دیوالیہ کررہی ہیں، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے جمعرات کو کہا کہ وہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ کے دوران جو کہا اس کی تائید کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہی تو ہم بھی کہتے رہے ہیں کہ کمیشن فیصلہ کرے گا کہ دھمکی آمیز خط سازش تھی یا نہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں تاکہ کمیشن میں ان سوالات کو اٹھایا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج نے خود کہا ہے کہ ادارے کو سیاست میں نہ ڈالا جائے، افواج پاکستان سے ہمارا گہرا رشتہ اور احترام ہے، جب کہ فوج کے خلاف مہم چلانے والے پاکستانی نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس جلد از جلد کمیشن بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے۔ چیف جسٹس کے پاس خط موجود ہے اور اب کمیشن بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ پر بیان سامنے آگیا

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ای سی پی 130 حلقوں میں ضمنی الیکشن کروا سکتا ہے تو عام انتخابات بھی کروا سکتا ہے۔ حکومت انتخابات کا اعلان کرے۔

Related Posts