کسی کوکرپشن کےمعاملات پرمٹی ڈالنےنہیں دینگے،وزیراعظم کادوٹوک پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan announces appointment of new Army Chief in November

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےآج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل ممبران کوہدایات دی کہ کرپشن کرنےوالےکسی بھی شخص سےرعایت نہیں برتی جائےگی،ہم کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں گےاور کسی کوکرپشن پرمٹی ڈالنےنہیں دینگے۔

وزیراعظم سےملاقات کرانےوالوں ممبران ریاض فتیانہ اور نور عالم خان نے پی اے سی کی کارکردگی پربریف کیا،اس موقع پروزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ ماضی کی حکومتوں میں ہونےوالی بےضابطگیوں سےمتعلق پوری تیاری کےساتھ اجلاس میں شرکت کریں۔

انہوں نےمزیدکہاکہ اےپی سی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہےلیکن اس میں مؤثر نتائج سامنے نہیں آئے۔ اس موقع پرکمیٹی ارکان نےوزیراعظم کوبتایا کہ ایف آئی اے اور نیب کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔

جس کے بعد وزیراعظم نےکہا اپوزیشن بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے، آپ لوگوں حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔

یہ پڑھیں:2روزقبل اوگرانےکہاپیٹرول سستاکیاجائے،حکومت نہ مانی،شاہدخاقان عباسی

وزیراعظم عمران خان کامزیدکہناتھاکہ ہمارے ملک میں چوری اورکرپشن کو گناہ نہیں سمجھا گیا،میں کرپشن کے خلاف اکیلا نہیں لڑ سکتا، عدلیہ اور قوم کو بھی لڑنا ہے۔

وزیراعظم نےکمیٹی ممبران سےمخاطب ہوتےہوئےکہاآپ سے کرپشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے، سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے،ساتھ ہی موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں۔

Related Posts