2روزقبل اوگرانےکہاپیٹرول سستاکیاجائے،حکومت نہ مانی،شاہدخاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےپریس کانفرس کرتےہوئےکہاہےکہ لگتاہےکہ جلدپاکستان دنیامیں مہنگائی پرپہلےنمبرپرآجائےگا،انہوں نےکہاپیٹرول کی قیمت بڑھتی ہےتوکہاجاتاہےعالمی مارکیٹ میں مہنگاہواہے،2روزقبل جب اوگرانےکہاپیٹرول سستاکیاجائےتوحکومت نےکمی کیوں نہیں کی؟

شاہدخاقان عباسی کامزیدکہناتھاکہ آج اسٹاک مارکیٹ 2ہزارپوائنٹس گرگئی،کوئی ادارہ حکومت پر اعتبارکرنےکوتیارنہیں،ہرچیزکی قیمت سوفیصد بڑھ چکی ہےاوروزیراعظم اورمشیرخزانہ منطق پیش کرتےہیں کہ پوری دنیامیں مہنگائی ہورہی ہے،اب عوام کوانکی یہ منطق قبول نہیں۔

انہوں نےمزیدکہاکہ الزامات اورگالی دینے سےکام نہیں چلےگا،گھی،گوشت،آٹا،چینی،دال بھارت،افغانستان اورنیپال میں مہنگانہیں،کسی کوپرواہ ہےکہ ملک اورعوام کس مشکل میں ہیں؟انہوں نےکہاجلدالیکشن ملک کی ضرورت ہیں،موجودہ حکومت اپنی ناکامی کااعتراف کرے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کاماہانہ50ہزارآمدنی سےکم والےافرادکیلئےاحساس راشن پروگرام کاآغاز

پریس کانفرنس کےدوران شاہدخاقان عباسی نےچیئرمین پرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ نالائقی اورکرپشن کا فائدہ کس کوہوا،وقت بتائےگا،چیئرمین نیب ابھی توخاموش ہیں لیکن ایک وقت آئے گایہ خاموشی ٹوٹےگی،انہوں نےکہادفاعی اخراجات،تنخواہیں قرضےلیکراداکی جارہی ہیں وہ وقت دورنہیں جب وزیرخزانہ اورگورنراسٹیٹ بینک کوجواب دیناہوگا۔

ملک کا نظام چوروں کے ہاتھ میں ہے،احساس پروگرام میں43ارب کی کرپشن ہوئی ہے،حکومت اوراسٹیٹ بینک کی مددسےکئی لوگ پیسہ بناکرنکل گئے،آج بھی کرپشن ہورہی ہےلیکن چیئرمین نیب کونظرنہیں آتی کہتے ہیں کہ انہیں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ان کامزیدکہناتھاکہ عدم اعتمادپارلیمانی نظام کاحصہ ہےجوکبھی بھی کیاجاسکتاہے،ہم کسی سودے یا غیر آئینی عمل کاحصہ نہیں بنناچاہتے،جس ملک میں جمہوریت،پارلیمان،آئین نہیں ہوگاوہ ترقی نہیں کرسکتا۔

 

Related Posts