کراچی میں تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کورونا وائرس کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت شہروں اور ٹاؤن پر قبضہ کررہی ہے،حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت شہروں اور ٹاؤن پر قبضہ کررہی ہے،حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں اراکینِ سندھ اسمبلی، صوبائی وزراء، گورنر سندھ اور خود وزیرِ اعلیٰ سندھ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور پھر حلیم عادل شیخ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آگیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے گزشتہ روز کورونا وائرس کی علامات محسوس کرنے کے بعد ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔ وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد حلیم عادل شیخ نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کے حلقے پی ایس 99 کے علاقے ایوب گوٹھ میں شمولیتی تقریب انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی مختلف برادری کے سینکڑوں لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تقریب میں پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی، اعجاز خان سواتی، جانشیر جونیجو، رانا وسیم احمد راجپوت، سمیت دیگر نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والے راجپوت برادری کی معززین اقبال، یقوب، یاسین، مشیر، رحمت، امداد علی، رضوان راجا،، سمیت دیگر سینکڑوں لوگوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کورونا پھیلاؤ موومنٹ، عوام کی فکر نہیں، حلیم عادل شیخ

Related Posts