رہائی کے حکم نامے میں ٹائپنگ کی غلطی، حلیم عادل شیخ کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا
حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رہائی کے حکم نامے میں ٹائپنگ کی غلطی کے باعث اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حیلم عادل شیخ کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی، تاہم آج انہیں رہائی مل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریلیز آرڈر میں ٹائپنگ کی غلطی کے باعث حلیم عادل شیخ کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔ ترجمان حلیم عادل شیخ، محمد علی بلوچ نے کہا کہ آج تمام معاملات حل کردئیے گئے ہیں۔

آج دوپہر کو جناح ہسپتال سے حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا جائے گا۔ جیل حکام آج حلیم عادل شیخ کو جناح ہسپتال سے رہائی کے انتظامات کرچکے ہیں۔ رہائی کے بعد حلیم عال شیخ جناح ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ جیل سے رہائی کے بعد سنٹرل جیل کراچی جائیں گے جہاں پی ٹی آئی کے 4 کارکنان سے ملاقات ہوگی جنہیں جھوٹے کیسز میں قی کیا گیا ہے۔ بعد ازاں حلیم عادل شیخ اپنی رہائشگاہ کیلئے روانہ ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقاربھٹو کی برسی، پیپلزپارٹی نے راولپنڈی جلسہ منسوخ کردیا

Related Posts