ذوالفقاربھٹو کی برسی پرکوروناکے پھیلاؤکاخدشہ،پیپلزپارٹی نے راولپنڈی جلسہ منسوخ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیالکوٹ جلسہ، پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا
سیالکوٹ جلسہ، پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹوشہید کی برسی کے موقعے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر پیپلز پارٹی نے راولپنڈی کا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 4 اپریل کے روز پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائی جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہر سال جلسہ منعقد کرتی ہے تاہم رواں برس پیپلز پارٹی کا جلسہ کورونا ایس او پیز کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ رواں برس کورونا کے باعث بھٹو کی برسی کا مرکزی جلسہ جو راولپنڈی میں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، منعقد نہیں ہوگا۔ ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقعے پرضلعی سطح پر تقریبات کا سادگی سے اہتمام ہوگا۔

پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح پر ذوالفقار بھٹو شہید کی برسی کے موقعے پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ راولپنڈی کا جلسہ منسوخ کردیا گیا، تاہم پارٹی کی دیگر سیاسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا کی خطرناک صورتحال کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی نے 4 اپریل کو راولپنڈی میں جلسہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ جلسے کے لیے جگہ کا اعلان جلد کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں 9 روز قبل اہم اجلاس ہوا جس کے دوران قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں جلسہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی، پیپلزپارٹی کا 4 اپریل کو جلسہ کرنے کا اعلان

Related Posts