بجلی سستی ہونے سے کاروبار میں آسانیاں پیدا ہونگی، حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haleem Adil Sheikh called on Federal Minister Omar Ayub in islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حلیم عادل شیخ کی وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب سے اسلام آباد میں اہم ملاقات میں سندھ میں بجلی کے مسائل حل کرانے سمیت سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

حلیم عادل شیخ نے وفاقی وزیر برائے توانائی کو سندھ میں واپڈا کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر عمر ایوب نے سندھ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا وزیر اعظم کی ہدایات پر صنعتوں کے لئے بجلی سستی کرنا خوش آئند ہے۔ اسمال اور میڈیم صنعتوں کے لئے 50 فیصد بجلی سستی ہونا انقلابی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو مضبوط کرنا وفاقی حکومت کےایجنڈے میں شامل ہے،بجلی سستی ہونے سے پاکستان میں کاروبار کرنے کے لئے مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔

وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر عمرایوب کو بجلی سستی کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں،صنعتیں مضبوط ہونگی تو ملک مضبوط ہوگا اور ترقی کرے گا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ملک اس وقت مستحکم ہورہا ہے چند چوروں نے شور مچا کر عوام کو گمراہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس پھر پھیل رہا ہے، بے احتیاطی کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں،حنید لاکھانی

چور سیاستدان اپنی چوری چھپانے کے لئے ملک کے دفاعی اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔ ان چوروں کو ملک کی ترقی اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے صرف کرپشن اور لوٹ مار انکا پیشہ بن چکا ہے۔

Related Posts