کورونا وائرس پھر پھیل رہا ہے، بے احتیاطی کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں،حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hunaid Lakhani expresses concern over increase in corona cases in jails

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ کورونا نے پاکستان میں ایک بار پھر سے خطرے کی گھنٹی بجارکھی ہے ،کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے حوالے سے عوام سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے جلسے جلوسوں کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ کا مکمل انتظام کیا ہے ۔

سندھ حکومت نے بھی عوام کو راشن دینے کا کہا مگر صرف بھاشن سے ہی کام چلایا گیا،اسکی نسبت وفاقی حکومت نے کورونا کی پہلی لہر میں سندھ میں لاکھوں لوگوں کو امداد دی جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی کو تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا اور اس بات کو ثابت کیا کہ وہ اپنے سینے میں کراچی کی عوام کادردرکھتے ہیں۔

کورونا نے لاکھوں لوگو ں کو بے روزگار کیا وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ عوام کو اس وبا ء اور بے روزگاری سے بچائیں ۔

انہوں نے کوروناکی دوسری لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی اس بار بھی اولین ترجیح عوام کو اس پریشانی سے نجات دلا نا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پاکستانی قوم کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے سنجید ہ ہے اور ملک وقوم کی بہتری کے لیئے بھرپور اقدامات بھی کر رہی ہے۔

ماضی کے حکومتوں نے جو کارنامے کیے اس کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے۔

 ملک قرضوں کی دلد ل میں پھنسا ہوا ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں نے جو کرپشن کی ہے اس نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی پہلی لہر پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا جبکہ وفاقی حکومت کو کورونا کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک وافلاس جیسے مسئلے سے بھی بچانا تھا۔

مزید پڑھیں:موسم سرما کی تعطیلات ختم، حکومت کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنیکا فیصلہ

کورونا وائرس ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں پنجے گاڑھ رہا ہے اور پاکستان میں بھی اس کے مریضوں کی دوبارہ بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے۔

عوام حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور حکومت کا ساتھ دیں تا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے، بے احتیاطی کے نتائج نہایت سنگین ہوسکتے ہیں ۔

Related Posts