حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور، 2،2لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور، 2،2لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور، 2،2لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو 2، 2 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے ملیر میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کے دوران ہنگامہ آرائی و دہشت گردی کے الزام پر حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی قیادت میں ججز کے 2 رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی۔

چیف جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت سے استدعا کرتا ہوں کہ میری ضمانت منظور کی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے دونوں کیسز میں حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی اور قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی کو 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔ حلیم عادل شیخ پر حلقہ پی ایس 88 کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کھوتے کو ٹکٹ دیں تو بھی ہم اسی کوووٹ دینگے، حلیم عادل شیخ 

Related Posts