عمران خان کھوتے کو ٹکٹ دیں تو بھی ہم اسی کوووٹ دینگے، حلیم عادل شیخ 

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haleem Adil sheikh donkey

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے،پیسوں کی سیاست کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے اپنے رویے پر معذرت کی اور کہا کہ سندھ میں کل سے جو ویڈیوز لیک ہوئیں، ایم پی ایز کو ادھر ادھر کیا گیا،پیپلز پارٹی کے سیاست نے ان کے بانیوں کو شرمندہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کھوتا ٹریڈنگ کی کوشش کی،پی ٹی آئی اراکین گھوڑے ہیں کبھی نہیں بکیں گے،پیپلز پارٹی نوٹوں اور ووٹوں کی سوداگر ہے،پیپلز پارٹی تمام حربوں میں ناکام ہوجائے گی،حکومت سندھ عوام کے پیسوں سے منڈی لگارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصلی بھٹو تو کبھی ایسا کرنے کا سوچ نہیں سکتے،یہ اصلی بھٹو نہیں ہیں،آج ذوالفقار علی بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی،ان کو تو غیرت کے کیپسول کھلانے چاہئیں،مجھے جان بوجھ کر تاخیر سے بھیجا گیا،میں صبح آتا تو اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی تیار کرتا۔

مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بڑا دعویٰ کردیا، ایوانوں میں کھلبلی

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں دھینگا مشتی اور ہارس ٹرینڈنگ کرنے والوں کو نااہل کرائیں گے،ہمارے اراکین کپتان کے فیصلے کے ساتھ ہیں،عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے،پیسوں کی سیاست کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھ سے سندھ حکومت خوفزدہ ہے،کل کے واقعے کی ذمے داری وزیر اعلی سندھ پر عائد ہوتی ہے،میری تاخیر میں بھی وزیر اعلی، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی ذمے دار ہیں۔

Related Posts