پی ایس 88 ہنگامہ آرائی کیس،حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت کی سماعت نہ ہوسکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور، 2،2لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور، 2،2لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 میں ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما و قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت کی سماعت نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کا کیس زیرِ سماعت ہے۔ حلیم عادل شیخ نے عدالت سے ضمانت کے حصول کیلئے درخواست کی تھی جس کی سماعت آج چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے باعث نہ ہوسکی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی رخصت کے باعث دو رکنی ججز بینچ کے تحت ہونے والی تمام تر سماعتیں ملتوی کردی گئیں جن میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کا کیس بھی شامل ہے۔ حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت کی سماعت نہیں ہوسکی۔  

یاد رہے کہ اِس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

اقدام قتل اور انسداد تجاوزات مہم کے دوران سرکاری فرائض میں مداخلت و خلل پیدا کرنے سے متعلق مقدمات میں عدالت نے دفاع اور استغاثہ دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد 3 روز قبل اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ کی دومقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد

Related Posts