حلیم عادل شیخ کی دومقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کے استعمال اور میٹرک امتحانات پر خدشات کا اظہار کردیا
حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کے استعمال اور میٹرک امتحانات پر خدشات کا اظہار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پیر کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

اقدام قتل اور انسداد تجاوزات مہم کے دوران سرکاری فرائض میں مداخلت و خلل پیدا کرنے سے متعلق مقدمات میں عدالت نے دفاع اور استغاثہ دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔

کراچی کے پی ایس 88 میں ضمنی انتخابات کے دوران تشدد ، فائرنگ اور دہشت گردی کے الزام کے تحت حلیم عادل شیخ کو 16 فروری کو ضمنی انتخابات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کوطبی ماہرین نے مکمل فٹ قرار دیدیا تھا،ڈاکٹرز کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو دل کا عارضہ لاحق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:حلیم عادل شیخ سستی شہرت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، سعیدغنی

ذرائع کے مطابق این آی سی وی ڈی کے ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ حلیم عادل شیخ کی ای سی جی رپورٹ بالکل صحیح ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کا دل بہتر کام کررہا ہے، حلیم عادل شیخ کی ایکوٹیسٹ، کارڈیک بائیومیکر رپورٹ بھی نارمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق دل کا عارضہ نہ ہونے پر حلیم عادل شیخ کو شعبہ آرتھو پیڈک جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو21 فروری کی رات 10بجے ادارہ امراض قلب لایا گیا تھا جب انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔

Related Posts