حلیم عادل شیخ نے سندھ میں گزشتہ 2 برس کے اسلحہ لائسنسز کی تفصیلات مانگ لیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے خلاف ساز ش ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے خلاف ساز ش ہے، حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تحریکِ انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ہوم ڈپارٹمنٹ کو خط لکھ کر 2018ء سے لے کر اب تک سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ اسلحہ لائسنسز کی تفصیلات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے غیر متعلقہ افراد کو ہزاروں اسلحہ لائسنسز فراہم کیے۔ غیر متعلقہ افراد کو لائسنسز بغیر کسی تصدیق کے جاری کیے گئے۔ پہلے بھی سندھ حکومت لیاری گینگ وار کو لاکھوں اسلحہ لائسنسز جاری کرچکی ہے۔

تحریکِ انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لیاری گینگ وار کو یہ لائسنس ٹارگٹ کلنگ اور خانہ جنگی کو فروغ دینے کیلئے جاری کیے تھے۔ عام شہریوں میں یہ خوف ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کو کوئی بھی فامیلٹی پوری کیے بغیر لائسنس جاری کررہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے قلم سے جد دلیری سے اسلحہ لائسنس جاری ہوتے ہیں، کاش یہ قلم عوام کو سہولیات فراہم کرنے پر بھی چلتا۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی پی پی کے غیر منتخب یوتھ ونگ کے صدر کو اسلحے کے 218 غیر قانونی لائسنسز جاری کیے گئے جس کے کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں۔ یہ شخص کریمنل ونگ کی سربراہی کرتا ہے جس نے مزید ہزاروں لائسنس جاری کیے ہوں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی پی پی کی رکنِ صوبائی اسمبلی نے بھی اِس بہتی گنگا سے ہاتھ دھوئے ہیں۔ ہزاروں لائسنس نہ جانے کس کو دئیے گئے یا پھر دکانداروں کو بیچ دئیے گئے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پی پی پی کے اراکین اور پارٹی کے لوگوں کو بھی ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک شخص کے نام پر 7، 7 لائسنس بھی جاری کیے گئے۔ یقیناً یہ لائسنس سندھ میں افراتفری کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ 27 دسمبر 2007ء، 12 مئی اور دیگر واقعات ہم دیکھ چکے ہیں کہ کراچی میں کس طرح امن و امان خراب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نااہل وفاقی حکومت عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب

Related Posts