نااہل وفاقی حکومت روزِ اوّل سے عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI govt is responsible for all crises in the country, Murtaza Wahab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت روزِ اوّل سے عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کیلئے مسائل بڑھا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دیں، ایک طرف گیس کا بحران ہے تو دوسری جانب بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور کردی گئی ہیں۔ حکومتی ترجمانوں کی فوج کس منہ سے اِس ظالمانہ اقدام کا تحفظ کرے گی؟پی ٹی آئی کی نااہل حکومت مافیاز کو مضبوط اور عوام کو کمزور کر رہی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیلیکٹیڈ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پروا نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نااہل حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اپنے ظالمانہ و جابرانہ فیصلے کو فی الفور واپس لے ۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے وضاحت کی کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین کے موجودہ ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جبکہ یاد دہانی نوٹ ٹیرف کی میعاد ختم ہونے پر جاری کیا گیا۔

 وزارتِ پانی و بجلی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اعلان کردہ اضافہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے موجودہ ٹیرف پر کوئی اثر نہیں ڈالتا۔

مزید پڑھیں: قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔حکومت کی وضاحت

Related Posts