گلشن اقبال دھماکہ، حلیم عادل، عالمگیرخان، ارسلان گھمن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haleem Adil, Alamgir Khan, Arsalan Ghman visits Gulshan-e-Iqbal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ اراکین اسمبلی عالمگیرخان، ارسلان گھمن کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 7 میں مسکن چورنگی کے قریب 4 منزلہ عمارت میں دھماکے کی جگہ کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔

حلیم عادل شیخ ودیگرنے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی،اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بڑا افسوس ناک واقعہ ہے دھماکے میں کافی گھر بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب جب جہاز کریش ہوا تھا تو متاثرین کو ہر قسم کے نقصان کا معاوضہ دیا گیا تھا۔اسی طرح سندھ حکومت دھماکے کے متاثرین کو بھی معاوضہ ادا کرے،

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ فوری طور پر جو زخمی ہیں ان کا علاج کروایا جائے اورفوری طور پر متاثرین کی امداد کی جائے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ نے گلشن اقبال دھماکے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

ہم یہاں پر متاثرین ہیں سندھ حکومت جلسوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ان کی بھی مدد کو آجائے، افسوس کی بات ہے کراچی میں جلسے تو بڑے کئے گئے لیکن یہاں وزیر اعلیٰ سمیت کوئی پوچھنے نہیں آیا۔

Related Posts