وزیراعلیٰ سندھ نے گلشن اقبال دھماکے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Minister Sindh talking to media in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلشن اقبال مسکن چورنگی پردھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لئے فوری طبی امداد کا بندوبست کرنے اورصوبائی وزیر سعید غنی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت کرنے کے علاوہ بلڈنگ میں موجود لوگوں کو نکالنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

واضح رہے کہ گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب بلند و بالا عمارت میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ایسٹ سے دھماکے کی ابتدائی تحقیقات پر رپورٹ طلب کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکہ سلنڈر کا لگ رہا ہے تاہم حتمی رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ ہی دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، گلشنِ اقبال میں مسکن چورنگی کے نزدیک دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Posts