سابق رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق رکن قومی سمبلی اسلم خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والے اسلم خان نے بھی عمران خان کو الوداع کہہ دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں اسلم خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے، پاکستانی ہونے پر فخر ہے، اگر ہم فوج کے ساتھ نہیں تو پاکستانی کہلانے کا بھی حق نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی معاملات ہوں تو ملک کے ساتھ فوج کھڑی ہوتی ہے، فوج عوام کے ساتھ ہر وقت کھڑی رہتی ہے، فوج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلامک فنانس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلم خان کا کہنا تھا کہ میرے خاندان میں کسی نے سیاست نہیں کی تھی، 2018ء میں سیاست میں آںے کا مقصد ملک کی خدمت تھا، میں نے اپنے حلقے میں بہت سارے کام کئے ہیں، ساڑھے تین سالوں میں معیشت اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کیلئے ہر وقت حاضر ہوں، ضرورت پڑی تو ملک کے ساتھ کام کرتا رہوں گا۔

اسلم خان کا مزید کہنا تھا کہ جو حالات ہوئے ان کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، مستقبل کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کروں گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے درہ آدم خیل سے تحصیل چیئرمین شاہد بلال آفریدی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، پاکستان ہے تو ہم ہیں اور پھر سیاست ہے۔

Related Posts