اسلامک فنانس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلامک فنانس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامک بینکنگ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامک بینکنگ کا نظام بہتر بنارہے ہیں، اسلامک فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان میں اسلامک فنانس کے فروغ کیلئے بھرپور کوشش کررہا ہے اور گورنر اسٹیٹ بینک نے اسلامک فنانس کے فروغ کیلئے بڑی محنت کی ہے، اسلامک فنانس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا میں اسلامک فنانسنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نان مسلم ممالک میں اسلامک فنانسنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے، اسلامک فنانسنگ کے ذریعے حکومتی مالیاتی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیٹف نے پاکستان کو کرپٹو کرنسی پر پابندی لگانے کی ہدایت نہیں کی، وقار ذکاء

اسحاق ڈارنے کہا کہ اسلامک بینکنگ کیلئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں، یہ کانفرنس اسلامک فنانسنگ میں ہمارے مستقبل کیلئے مشعل راہ ہے، اسلامک بینکنگ کا نظام ہمارے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد دے گا، تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں۔

وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلامک فنانس پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم ہے، عالمی سطح پر اسلامک فنانس 4 ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے، 2026ء میں اسلامک فنانس عالمی معیشت میں 59 ہزار ارب ڈالر کو پہنچ جائے گا۔

قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ملکی اکانومی کیلئے اسلامک کیپیٹل مارکیٹ سے گروتھ میں بہتری آ رہی ہے، مارکیٹ کا حجم 3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں پاکستان میں اسلامک بینکنگ میں 24 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی مل کر اسلامک فنانس سیکٹر کے فروغ کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں، 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

Related Posts