تصاویر:مویشی منڈی میں ایس او پیز پر عمل کتنا کرنا ضروری ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Follow SOPs at the Cattle Market

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عیدالاضحی کا تہوار تیزی سے قریب آرہا ہے اور بہت سے لوگ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے مویشی منڈی کا رخ کررہے ہیں۔

اس سال کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے مویشی منڈی کا دورہ بہت مشکل ہوسکتا ہے، شہریوں کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

Follow SOPs at the Cattle Market

آپ کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ مویشیوں کے قریب جاتے وقت ماسک پہن کر رکھیں۔ توقع ہے کہ عیدالاضحی سے قبل لاکھوں لوگ مویشی منڈیوں کا دورہ کرینگے ، جہاں چار لاکھ سے زیادہ جانور پہلے ہی خریداروں کے منتظر ہیں تاہم متعدی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ماسک پہننا ضروری ہے۔

Follow SOPs at the Cattle Market

معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کو نافذ کرنے کے لئے مویشی منڈی کے باہر ماسک فروخت کیے جارہے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ماسک نہیں ہے تو آپ منڈی کے باہر سے ماسک خرید کر چہرہ ڈھانپ سکتے ہیں۔

مویشی منڈی کے داخلی راستوں پر خصوصی واک تھرو ڈس انفیکٹ گیٹس لگائے گئے ہیں۔ یہ اسپرے تمام لوگوں کو جراثیم سے پاک کرتے ہیں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

Follow SOPs at the Cattle Market

مویشی منڈی کا دورہ کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں ، خاص طور پر اگر آپ نے کسی جانور کو چھوا ہے تو لازمی ہاتھوں کو دھوئیں اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کم از کم 20 سیکنڈ تک اپنے ہاتھ دھوئیں۔

مویشی منڈی میں رکھی خصوصی اسکرین پر حفاظتی ہدایات اور کورونا وائرس سے متعلق معلومات دی جارہی ہیں۔ اگر آپ حفاظتی احتیاطی تدابیر اور مہلک وائرس کے بارے میں آگاہ نہیں ہیں تو دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

Follow SOPs at the Cattle Market

آپ قربانی کے جانور کو دیکھنے ، خریدنے اور یہاں تک کہ وقت گزارنے کے لئے مویشیوں کی منڈی میں جا سکتے ہیں تاہم حفاظت کی یہ آسان احتیاطیں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دیتی ہیں اور آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو محفوظ اور صحتمند رکھیں گی۔

Follow SOPs at the Cattle Market

کراچی سے باہر بھی عیدالاضحی کے موقع پر بہت سے لوگ مویشی منڈی جاتے ہیں جہاں 10 لاکھ سے زیادہ جانوروں کی فروخت کی توقع ہے ، دولاکھ سے زیادہ افراد عارضی طور پر یہاں موجود ہیں جبکہ مجموعی طور پر لاکھوں افراد مویشی منڈیوں میں آتے ہیں ۔

Follow SOPs at the Cattle Market

اگر ضروری ایس او پیز کی پیروی نہیں کی جاتی ہے تو اتنے بڑے ہجوم میں کورونا وائرس کے کیسزبڑھ سکتے ہیں اس لئے مویشی منڈی میں جاتے ہوئے حفاظت کی ان احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔

Follow SOPs at the Cattle Market

Related Posts