تصویرکہانی، دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن کیسے دیکھا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: نیو یارک ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیر کی سہ پہر کو دنیا کے مختلف ممالک میں مکمل سورج گرہن دیکھا گیا جن میں میکسیکو، امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک شامل ہیں۔

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سورج گرہن کا نظارہ نہیں کیا جاسکا تاہم کم و یش 3 کروڑ 20 لاکھ افراد نے سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جب چاند نے اپنا سایہ سورج پر ڈال کر دنیا کو دن کے وقت رات جیسا سماں دیکھنے پر مجبور کردیا۔

موجودہ مکمل سورج گرہن کے حوالے سے سائنسی حقیقت یہ ہے کہ زمین کے باسی آئندہ ایسا کوئی نظارہ 2044ء کی آمد سے قبل نہیں کرسکیں گے، سورج گرہن کا مشاہدہ دنیا کے مختلف ممالک میں اس تمام مدت کے دوران ہوتو سکتا ہے مگر وہ جزوی ہوگا۔

People watch the eclipse from the Edge observation deck at Hudson Yards in New York City.

عالمی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کی اس تصویر میں نیو یارک کے لوگوں کو سورج گرہن کا نظارہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کیلئے آنکھوں پر حفاظتی چشمے پہنے گئے تاکہ سورج کی روشنی اس دوران آنکھوں یا بصارت کو کوئی نقصان نہ پہنچائے۔

People observe the eclipse in Torreón, Mexico.

دوسری جانب میکسیکو میں بھی عوام کی بڑی تعداد جوق در جوق اپنے گھروں سے باہر نکلی اور رائٹرز کی جانب سے کھینچی گئی اس تصویر میں ایسے ہی لوگوں کو سورج گرہن کا نظارہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

People watch the eclipse in Wapakoneta, Ohio.

گیٹی امیجز کی اس تصویر میں لوگوں نے اوہیومیں بھی سورج گرہن کا مشاہدہ کیا اور خوب کیا۔ دن کے وقت عوام کی بڑی تعداد دھوپ سینکنے کیلئے پارکس میں جمع ہوجاتی ہے، ایسے میں سورج گرہن کا مشاہدہ ایک خاصے کی چیز ثابت ہوئی۔

Nataya Tindle watches the eclipse outside of Union Station in Washington, DC.

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں (سی این این کی اس تصویر کے مطابق ) بھی عوام نے اپنے روایتی ملبوسات میں سورج گرہن کا نظارہ کیا اور کچھ لوگوں نے گرہن دیکھنے کیلئے ٹی وی اور موبائل اسکرینز کا بھی سہارا لیا۔

People watch the eclipse begin in Eagle Pass.

جب سورج کو گرہن لگنا شروع ہوا تو (اے پی کی اِس تصویر میں) عوام کی بڑی تعداد روایتی حفاظتی چشمے لگا کر ایگل پاس پر نکل آئی اور بچوں اور بڑوں نے بے حد اشتیاق سے سورج کو گرہن لگتے ہوئے دیکھا۔

People gather on the National Mall in Washington, DC, to view the eclipse.

واشنگٹن کے نیشنل مال میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے سورج گرہن کا مشاہدہ کیا اور (سی این این کی اس تصویر کے مطابق) بہت سے لوگوں نے سورج گرہن جیسے حیران کن سائنسی مظہر پر اردگرد کے ساتھیوں کو اپنی ماہرانہ رائے سے بھی نوازا۔

people sit outside ahead of an eclipse

 

Related Posts