عرب دنیا کی رمضان کی سجاوٹوں میں لالٹین کی کیا اہمیت ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی نیوز مصر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عرب دنیا میں ماہ صیام کی سجاوٹوں میں لالٹینوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، جو مقدس مہینے میں روحانی ماحول پیدا کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق جدہ کے رہائشی رمضان اور عید کی سجاوٹ کے لیے مقامی دکانوں الھدایہ سینٹر، ابیات یا بلاش، البشوات، براوو اور ڈے این ڈے اسٹورز میں مخصوص اشیاء تلاش کرتے ہیں۔ رمضان کے حوالے  سے جدہ میں قائم یہ بڑے اسٹورز  برقی قمقمے، آرائشی لائٹس، روایتی لالٹین اور منفرد دسترخوان کی متعدد اقسام پیش کر تے ہیں۔

ان اسٹورز میں انڈیا سے درآمد شدہ لکڑی کی پینٹ شدہ لالٹینیں بہت زیادہ مقبول ہوئی ہیں جبکہ تانبے سے تیار کی جانے والی لالٹینین مصر سے منگوائی جاتی ہیں، ایسے ماڈلز کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

کیٹرنگ اینڈ ایونٹ پلاننگ فرم سسٹرز اینڈ کمپنی کی شریک بانی دیما نابلسی کے مطابق پورا سال ایک جیسا ہوتا ہے لیکن رمضان میں ایسی چیزیں پیش کی جاتی ہیں جو کبھی نہیں بدلتیں۔ رمضان کے خاص اجتماعات اور محبتوں کی بات الگ ہی ہے۔

ماہ رمضان کی سجاوٹ کے لیے یقینی طور پر سادگی پسند ہے، یہ مہینے اپنے ساتھ امن اور سکون کا پیغام لاتا ہے۔ جب رمضان کی بات آتی ہے تو اس موسم کے رنگ نیلے، سفید اور سنہری زیادہ نظر آتے ہیں، چھوٹی لالٹینیں یا منفرد روشنیاں رکھنے کا رواج عام ہے اور چاند کا ماڈل جو مقدس مہینے کی عکاسی کرتا ہے۔

جدہ کی رہائشی خاتون نیما صبیحہ کے مطابق رمضان کے لیے گھر کی سجاوٹ پر پوری توجہ دی جاتی ہے ، ہر کمرے کو خاص آرائش سے آراستہ کیا جاتا ہے۔

مرکزی کمرے کو روایتی انداز کی روشنیوں اور ماڈلز سے سجایا جاتا ہے جبکہ کھانے کے کمرے میں سنہری رنگوں سے مزین روایتی اشکال کے منفرد برتنوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

نیما صبیحہ کے مطابق اس سجاوٹ کے عمل میں مائیں اپنے بچوں کی شرکت یقینی بناتی ہیں جس سے انہیں بے انتہا خوشی ہوتی ہےجو بچوں کی آنکھوں سے جھلک رہی ہوتی ہے۔

رمضان المبارک کے لیے باورچی خانے اور کھانے کے برتنوں کی بھی خاص ترتیب کی ہے، خاص طور پر نئے برتنوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

گھر میں نماز کی جگہ کے قریب بخور کی خوشبو اور قرآن پاک کے ساتھ تسبیح رکھی گئی ہے جو مقدس مہینے کی عبادت کا پیغام دیتی ہے ، اس پیغام سے بچوں میں رمضان کی محبت ابھرتی ہے۔

Related Posts