میکسیکو کی سدا بہار اداکارہ جن کی خوبصورتی میں بڑھتی عمر کیساتھ اضافہ ہی ہو رہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو میکسیکن میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میکسیکن گلوکارہ و اداکارہ تھالیا جو 1990 کی دہائی کے دوران میکسیکن ڈراما سیریل ماریا مرسڈیز کے ذریعے عرب دنیا میں متعارف، مشہور اور مقبول ہوئی، ایسی آرٹسٹ ہیں جو بڑھتی عمر کے ساتھ مزید پرکشش اور خوبصورت ہوتی جا رہی ہیں۔

عرب میڈیا آؤٹ لیٹ البوابہ کے مطابق میکسیکن اداکارہ اور گلوکارہ تھالیا اگست 1971 میں پیدا ہوئیں، اور عرب عوام میں اپنے کئی ڈرامار سیریلز اور فلموں کے ذریعے مقبول ہوئیں اور وہ ان اداکاراؤں میں سے ہیں جو آج بھی عرب دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔

تھالیا کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے 53 سال کی عمر میں بھی اپنی خوبصورتی اور کشش برقرار رکھی ہوئی ہے۔
اگرچہ وہ 25 سال سے زائد عرصے سے اداکاری سے دور ہیں لیکن گلوکاری کی مشق اب بھی کرتی ہیں اور سماجی رابطوں کی سائٹس بالخصوص انسٹاگرام پر بھی سرگرم رہتی ہیں۔

تھالیا نے ثابت کیا ہے کہ عمر صرف ایک عدد ہے کیونکہ وہ 53 سال کی عمر کو پہنچنے کے باوجود اپنی خوبصورتی اور تندرستی کو برقرار رکھتی ہیں اور ان کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز  بے حد پسند کی جاتی ہیں۔
نوے کی دہائی میں کلاسیکی عربی میں ڈب کیے جانے والے ان کے ڈرامے عرب دنیا میں بڑے پیمانے پر پسند کیے جاتے تھے، بالخصوص ان کے کئی ہٹ ڈرامے تو ایسے ہیں کہ جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں سے محو نہیں ہوئے۔
ان کے ڈراموں میں جو بہت مشہور ہوئے ان میں ماریا، ماریا مرسڈیز اور ماریمار شامل تھے، ان ڈراموں میں انہوں نے فنکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ وہ نوجوانوں کی ڈریم گرل بن گئیں۔

Related Posts