مدینہ منورہ کے وہ 5 شاندار ہوٹل جو آپ کے قیامِ مدینہ کو یادگار بنا سکتے ہیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مدینہ منورہ امن و سکون اور رحمتوں کا شہر ہے۔ شہر مقدس میں داخل ہوتے ہی آپ کو ایک ایسا سکون محسوس ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

یہ عظیم شہر کو دین اسلام کی تاریخ کا پہلا دارالحکومت اور مملکت سعودی عرب کا چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ سعودی عرب کے مغرب میں واقع ہے اور مکہ مکرمہ کے بعد مسلمانوں کے لیے دوسرا مقدس ترین شہر ہے اور مقدس مقامات، علامات اور یادگاروں سے مالا مال ہے۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان سال بھر عمرہ کے سفر کے بعد مدینہ منورہ آتے ہیں۔ جہاں اپنے قیام کے دوران وہ مسجد نبوی میں عبادات اور روضہ رسول پر حاضری کے ساتھ تاریخی اور مذہبی اہمیت کے واقعات سے وابستہ مقامات کی زیارت بھی کرتے ہیں۔

عموماً اس شہر مقدس میں باہر سے سفر کرکے آنے والا ہر مسلمان کئی کئی دن قیام کرتا ہے، ذیل میں ہم شہر نبی کے ان گنے چنے پنج ستارہ (فائیو اسٹار) ہوٹلز کا تذکرہ کریں گے، جہاں قیام شہر نبی میں قیام کے آپ کے دورانیے کو انتہائی پرسکون اور شاندار بنا سکتا ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کونسا ہوٹل کن کن خصوصیات کے ساتھ شہر نبی کے مسافروں اور زائرین کا استقبال کرتا ہے۔

ہوٹل سوفیٹل شہد المدینہ

تصویر ہوٹل کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے۔

یہ ہوٹل مسجد نبوی سے ایک منٹ کی پیدل مسافت اور مسجد نبوی میں خواتین کے انٹرنس سے صرف 3 منٹ کی دوری پر واقع ہے، اس میں مفت وائی فائی کے ساتھ مکمل لگژری ماحول میسر ہے۔

اس کے علاوہ یہاں 24 گھنٹے دستیاب فرنٹ ڈیسک، ایک اے ٹی ایم اور مہمانوں کے لیے کرنسی ایکسچینج کی سہولت بھی میسر ہے۔ یہاں آپ ڈیلکس کمروں، ٹرپل رومز اور فیملی سویٹس میں سے جو چاہیں منتخب کر سکتے ہیں۔

یہاں سے مسجد نبوی کے مسحور کن مناظر ہمہ وقت بہ آسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ہوٹل میں کانٹیننٹل اور عربی ناشتے کے بوفے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں اس ہوٹل کے قریب دلچسپی کے مشہور مقامات میں مدینہ منورہ کا قدیم بازار اور المزایا مال شامل ہیں۔ قریب ترین ہوائی اڈہ پرنس محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے، جو یہاں سے صرف 13 کلومیٹر دور ہے۔

ہوٹل العقیق

تصویر ہوٹل کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے۔

العقیق ہوٹل مسجد نبوی سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے۔ مہمان یہاں مفت وائی فائی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ سوئٹ کی سہولت بھی میسر ہے۔

العقیق مدینہ ہوٹل میں آپ کو 24 گھنٹے آن فرنٹ ڈیسک اور آن سائٹ منی مارکیٹ ملے گی۔ دستیاب دیگر سہولیات میں 2 ریستوران، ایک کیفے اور دکانیں شامل ہیں۔ یہ ہوٹل النور مال سے 3 کلومیٹر اور مدینہ مال سے 3.2 کلومیٹر دور واقع ہے۔

ہوٹل دار التقویٰ

دار التقویٰ ہوٹل کا ایک کمرہ، بشکریہ ہوٹل ویب سائٹ

اس ہوٹل میں فلیٹ اسکرین ٹی وی کے ساتھ ائر کنڈیشنڈ کمرے اور ایک منفرد گارڈن بھی ہے جو نمکین ڈشز اور مٹھائیوں سے مالامال ہے۔

یہ مسجد نبوی سے دو منٹ کی پیدل مسافت سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے۔ مہمان تمام کمروں میں مفت وائی فائی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

دار التقویٰ کے کمروں کو سوفٹ رنگوں سے سجایا گیا ہے، جس سے ہمہ وقت تازگی اور فرحت کا احساس ہوتا ہے، منفرد بات یہ ہے کہ اس کی کچھ کھڑکیوں سے مسجد نبوی کا روح پرور منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

دار التقوی ہوٹل مدینہ ایئرپورٹ سے 15 منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے۔ مسجد نبوی کا کنگ فہد گیٹ اس سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے، جبکہ مین لیڈیز گیٹ ہوٹل کے سامنے واقع ہے۔

ہوٹل فرنٹیل الحارثیہ

ہوٹل کی ویب سائٹ سے لی گئی ہوٹل کے ایک خوبصورت کمرے کی تصویر

فرنٹیل الحارثیہ ہوٹل مسجد نبوی سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس میں ایک جم اور مفت وائی فائی والے کمرے ہیں۔ سرخ فرش کے قالین اور ریسیسڈ لائٹنگ سے بھرپور ایئر کنڈیشنڈ کمرے آرام کا احساس دلاتے ہیں۔

ہر کمرے میں سیٹلائٹ چینلز کے ساتھ ایک فلیٹ اسکرین ٹی وی ہے۔ پر سکون رات کے بعد مہمان ریستوران میں بھرپور ناشتے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جو روایتی سعودی کھانوں سے مزین ہوتا ہے۔

ہوٹل پل مین زمزم

ہوٹل کی ویب سائٹ سے لی گئی ایک کمرے کی دلکش تصویر۔ کھڑکی سے گنبد خضریٰ کا روح پرور منظر نمایاں ہے

مسجد نبوی میں باب السلام سے صرف 150 میٹر کے فاصلے پر واقع پل مین زم زم بھی نہایت شاندار سہولتوں سے مزین ہوٹل ہے۔

پورے ہوٹل میں مفت وائی فائی میسر ہے۔ ہوٹل کی تزئین و آرائش عرب اور فرانسیسی خوبصورتی کا مرقع ہے۔ تمام 835 کمرے اور سوئٹ ایئر کنڈیشنڈ ہیں۔

یہاں 4 منفرد ریستوران ہیں جیسے کہ Acacia ریستوران، جو ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے لیے سارا دن بین الاقوامی کھانا پیش کرتا ہے۔ مندارا ریسٹورنٹ میں دوپہر یا رات کے کھانے کے دوران ایک لا کارٹے مینو اور مشرقی خصوصیات کی حامل ڈشز میسر ہوتی ہیں۔

مسجد قبا اور کوہ احد یہاں سے صرف 15 منٹ کی دوری پر ہیں۔ رمضان کے مقدس مہینے میں صبح کا ناشتہ سحری کے طور پر اور رات کا کھانا افطار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

Related Posts