مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کشیدہ، وزیرِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کو خط لکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کشیدہ، وزیرِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کو خط لکھ دیا
مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کشیدہ، وزیرِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کو خط لکھ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور کشیدہ حالات کے پیشِ نظر اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ نے سلامتی کونسل کی صدر اور سیکریٹری جنرل کے نام مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 13ویں بار خط لکھا ہے جس میں اقوامِ متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر فوری توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی گئی۔ خط میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غاصبانہ اقدامات کیے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 15 ماہ سے کشمیریوں کو محاصرے اور سنگین قید میں رکھا ہوا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈبل لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بلیک آؤٹ برقرار ہے۔ بھارت کشمیر میں وحشیانہ اور انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے جبکہ مودی حکومت نے غیر کشمیریوں کو 20 لاکھ سے زائد ڈومیسائل جاری کردئیے ہیں۔ قابض بھارتی فوج کشمیر کی 53 ہزار 353 ہیکٹرز اراضی مظلوم کشمیریوں سے چھین چکی ہے۔ کشمیریوں کی نسل کشی اور ماورائے عدالت قتلِ عام جاری ہے۔

اپنے خط میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے، بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کی ریاستی پشت پناہی کر رہا ہے۔ پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید ثبوت عالمی برادری کو پیش کردئیے ہیں۔ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری بھارت کو مجرمانہ حرکتوں سے روکے۔ اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے تحت سلامتی کونسل کی اہم ذمہ داریاں ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو مجرمانہ نو آبادیاتی منصوبے سے روکنا بھی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔ اقوامِ متحدہ سے پاکستان کا یہ مطالبہ ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دیا جائے۔ اقوامِ متحدہ کشمیریوں سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے، کشمیر میں استصوابِ رائے کرایا جائے۔ مسئلۂ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں پھر انتخابی ڈرامہ رچا رہا ہے۔عبدالحمید لون

Related Posts