بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انتخابی ڈرامہ رچا رہا ہے۔عبدالحمید لون

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انتخابی ڈرامہ رچا رہا ہے۔عبدالحمید لون
بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انتخابی ڈرامہ رچا رہا ہے۔عبدالحمید لون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انتخابی ڈرامہ رچا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نام نہاد بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی کے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں، کشمیری عوام کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ہمارا مطالبہ حقِ خود ارادیت کا ہے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت 28 نومبر سے لے کر 22 دسمبر تک 8 مراحل میں پنچائت اور میونسپل کونسل کا انتخابی ڈرامہ رچانا چاہتا ہے۔ کشمیری عوام کے قاتل اور مجرم نام نہاد انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ کشمیری عوام ضمیر فروش سوداگروں اور سیاسی شعبدہ بازوں کے بہکاوے میں ہرگز نہ آئیں۔ بھارت کے سابق مذاکرات کار ایم ایم انصاری نے بھی نام نہاد انتخابات کو ڈرامہ قرار دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بے گناہوں کا قتل بند ہونا چاہئے،سردار مسعود خان

Related Posts