انصار عباسی کیلئے ناچ گانے والے سارے اشتہار یکجا، محنت چھوڑ دیں۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انصار عباسی کیلئے ناچ گانے والے سارے اشتہار یکجا، محنت چھوڑ دیں۔فواد چوہدری
انصار عباسی کیلئے ناچ گانے والے سارے اشتہار یکجا، محنت چھوڑ دیں۔فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سینئر صحافی انصار عباسی کیلئے کسی نے ناچ گانے والے سارے اشتہارات یکجہا کردئیے ہیں تاکہ وہ محنت اور عرق ریزی سے بچ جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ انصار عباسی کے کام میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم نے ون ونڈو آپریشن کیا ہے۔

پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ انصار عباسی اینڈ کمپنی کو اب ناچ گانے والے اشتہارات کو تلاش کرنے کیلئے چھان بین نہیں کرنی پڑے گی کیونکہ سارے اشتہارات ایک جگہ جمع کردئیے گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے اشتہارات کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

  یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کا اشتہار، عائشہ عمر نے نئے سوالات کھڑے کردئیے

Related Posts