مہوش حیات کے اشتہار پر پابندی کا معاملہ، عائشہ عمر نے نئے سوالات کھڑے کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات کے اشتہار پر پابندی کا معاملہ، عائشہ عمر نے نئے سوالات کھڑے کردئیے
مہوش حیات کے اشتہار پر پابندی کا معاملہ، عائشہ عمر نے نئے سوالات کھڑے کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر بھی مہوش حیات کے اشتہار پر لگائی گئی پابندی پر خاموش نہ رہ سکیں اور کھل کر تنقید کرتے ہوئے حکومتِ وقت اور  پیمرا کیلئے نئے سوالات کھڑے کردئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ آخر اچانک ایسا کیا ہوا؟ کیا ہمارے معاشرے سے دوسری برائیاں ختم ہو گئی ہیں جن پر توجہ دی جائے اور انہیں روکا جائے؟َ

پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ کیا ہم اِس موضوع پر بات نہیں کرسکتے کہ پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور استحصال کیوں ہو رہا ہے اور ایسے بد ترین جرم کو کیسے روکا جائے؟

اداکارہ عائشہ عمر نے پیمرا کے دوہرے معیار کی نشاندہی کرتے ہوئے سوال کیا کہ  کیا موبائل فون، موبائل نیٹ ورک، سافٹ ڈرنکس، سوڈا، جوس، انرجی ڈرنکس اور دیگر بیوریج کے ساتھ ساتھ صابن، کریموں اور دیگر اشتہارات میں رقص ٹھیک ہے؟

عائشہ عمر نے سوال کیا کہ چائے، خشک دودھ، واشنگ پاؤڈر، سپاری، آئس کریم، سگریٹ اور دیگر برانڈز کے اشتہارات میں بھی کیا رقص درست ہے جس میں دیگر بسکٹ بھی شامل ہیں؟ لیکن صرف اسی ایک کمپنی کا بسکٹ شامل نہیں (جس کے اشتہار پر مہوش حیات نے رقص کیا)۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ بسکٹ کے اشتہار پر تنقید کے بعد مہوش حیات کی حمایت کیلئے میدان میں آگئیں۔

اشنا شاہ کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ مہوش حیات مکمل لباس میں ہیں، یہ رقص فحش نہیں ہے ، اور بھی بہت سے مسائل ہیں کوئی ان کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتا؟

مزید پڑھیں:  مہوش حیات نے رقص کے دوران مکمل کپڑے پہنے۔اشنا شاہ

Related Posts